14 جولائی 2013 - 19:30
پاکستان؛ کوئٹہ میں افطاری کے وقت تین شیعوں کی شہادت+تصاویر

پاکستان کے شہر کوئٹہ میں سپاہ صحابہ کے گندے عناصر نے اس وقت تین شیعہ افراد کو گولیوں کا نشانہ بنا کر شہید کر دیا جب وہ افطاری سے کچھ منٹ پہلے اپنی دکانیں بندکر کے افطار کرنے گھر جا رہے تھے۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان میں تکفیری دھشتگردوں کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ آج افطار سے کچھ منٹ پہلے سپاہ صحابہ کے عناصر نے کوئٹہ میں ایک تاجر سمیت تین شیعہ افراد کو اس وقت گولی مار کر شہید کر دیا جب وہ دکان بند کر کے روزہ افطار کرنے گھر جا رہےتھے۔دکاندار رضا حسین مالک اور ان کے دو ساتھی علی اکبر اور ادریس اذان سے کچھ منٹ پہلے کوئٹہ مسجد روڈ پر اپنی دکانی بند کر کے گھر جا رہے تھے کہ موٹر سوار دھشتگردوں نے گولی مار کر تینوں کو موقع پر شہید کر دیا۔اطلاعات کے مطابق اس فائرنگ میں ایک شیعہ زخمی بھی ہوا ہے جسے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ شب کوئٹہ کی ایک سڑک سے شیعہ مستبصر حافظ عبد الوحید کی لاش ملی جنہیں تین دن پہلے سپاہ صحابہ کے بعض عناصر اغوا کرکے لے گئے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲